سندھ کابینہ کے وزرا و مشیران کے قلمدان میں تبدیلی

سندھ کابینہ کے وزرا و مشیران کے قلمدان میں تبدیلی

سندھ کی کابینہ میں شامل وزرا کی وزارتیں اور مشیران کے قلمدان میں ردوبدل ہوا ہے جبکہ کچھ وزرا کی صوبائی کابینہ سے چھٹی ہوگئی۔ 

صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرتے ہوئے اسماعیل راہو یونیورسٹیز و بورڈز، ماحولیات، کوسٹل ڈیولپمنٹ کے وزیر مقرر کردیئے گئے۔

مخدوم محبوب کو ریونیو، سعید غنی کو محکمہ لیبر اور اطلاعات، سید سردار شاہ کو کلچر، سیاحت اور تعلیم کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

سید ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات، ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ اور پبلک انجئینرنگ مقرر کردیے گئے۔

جام اکرام کو انڈسٹریز اور کوآپریشن کی وزارت دے دی گئی، سہیل جوکھِیو کو سوشل ویلفئیر، گیان چند کو اقلیتی امور کی وزارت سونپ دی گئی۔

جام خان شورو کو آبپاشی اور ضیاء عباس کو ورکس اینڈ سروس کا قلمدان دے دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات ہونے والے مرتضیٰ وہاب کے پاس مشیرِ قانون اور ترجمان سندھ حکومت کا قلمدان رہے گا۔

اعجاز جاکھرانی مشیر جیل تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ رسول بخش کو ری ہیبلیٹیشن اور ریلیف کے مشیر کا قلمدان دیا گیا۔

منظور وسان کو زراعت، فیاض بٹ کو زکوٰۃ و عشر اور مذہبی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں