ڈی چوک، مریم نواز لاپتہ افراد کی ماؤں اور بہنوں کے ہمراہ بیٹھ گئیں

ڈی چوک: مریم نواز بلوچ لاپتہ افراد کی ماؤں اور بہنوں کے ہمراہ بیٹھ گئیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی چوک پر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے دھرنے میں شرکت کی جہاں وہ لاپتہ افراد کی ماؤں اور بہنوں کے ہمراہ بیٹھ گئیں۔

مریم نواز نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور اُنہیں حوصلہ دیا۔

مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی دھرنے میں شرکت کی ہے جن میں ایم این اے ڈاکٹر درشن، شائستہ پرویز ملک، شانی شاہ، چوہدری رفعت اور سردار نعمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وائس آف مسنگ پرسنز نصراللّہ بلوچ نے کہا تھا کہ آج ہمارے احتجاج کا 5واں روز ہے لیکن حکومت نے ہم سے اظہار ہمدردی نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور ملکی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھیں اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے جو اس دنیا میں نہیں ہے ان کے خاندانوں کو بتایا جائے جبری گمشدگیوں کو ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں