حکومت نے کیبل آپریٹرز کیلئے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ءکی منظوری دیدی ہے، فوادچوہدری

اسلام آباد(حالات نیوز ڈسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے کیبل ا?پریٹرز کے لئے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ءکی منظوری دے دی ہے، نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ءکے تحت کیبل آپریٹرز کیلئے سبسکرپشن ماڈل کا آغاز ہوگا جس سے موجودہ کیبل آپریٹرز کو نئے چینلز چلانے کے لئے سبسکرپشن کی سہولت میسر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہا اس وقت ہمارے گھروں میں اینالاگ کیبل آ رہی ہے جس کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس میں چینلز کی تعداد بھی کم ہے، کیبل کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد چینلزکی ریٹنگ میں بھی شفافیت کے ساتھ ساتھ چینلز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔سبسکرپشن ماڈل کی فراہمی سے کیبل آپریٹرز کو مقامی اور بین الاقوامی مواد خریدنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے انہیں ڈیجیٹل باکس خریدنے میں سہولت ہوگی اور یہ رقم وہ صارفین سے وصول کر کے اپنے قرضے کی رقم واپس کر سکیں گے۔ اس موقع پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کیبل آپریٹرز ایسیوسی ایشن کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان علی کھوسو، صدر راجہ اسد علی خان، جنرل سیکریٹری غفران مجتبیٰ، سیکریٹری اطلاعات ملک معظم سلطان، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر محمد اسماعیل جتوئی، ڈویڑن صدر خیرپور ذوالفقار جونیجو، صدر جنوبی پنجاب الیاس وڑائچ، حافظ آباد سے ملک محمد وزیر اعوان، حسن ابدال سے راجہ عامر، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فرقان آفریدی، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے خزانچی سعید شاہ، سکھر سے عبدالمقیم کھوسو، سکھر سے نوید ابڑو اور اسلام آباد سے زاہد بھٹی شامل تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں