سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

لاہور(حالات میڈیا ڈسک) سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، سی ٹی ڈی نے لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے چار دہشتگرد گرفتار کرلیے، تین دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں۔گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اسی طرح لاہور سے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عطاالرحمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، دہشتگرد عطاالرحمان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ اسی طرح مختلف کاروائیوں میں سرگودھا اور میانوالی سے کالعدم تنظیموں کے تعلق رکھنے والے 12 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں