لاہور میں مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا گیا

لاہور (حالات میڈیا ڈسک) لاہور میں مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا گیا، پنجاب پولیس کی بھاری نفری کا ماڈل ٹاون میں واقع ن لیگ کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ، دفتر کے باہر پولیس اہلکار تعینات۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شہر کے علاقے ماڈل ٹاون میں واقع مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ماڈل ٹاون ایچ بلاک میں واقع مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں سیاسی یا کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون کے ایچ بلاک کے جس علاقے میں مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ واقعے ہے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔اب اسی وجہ سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ کو سیل کر دیا گیا۔
ن لیگ کا سیکرٹریٹ علاقے میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاون ختم ہونے تک سیل ہی رہے گا۔ تاہم اس دوران شہباز شریف، حمزہ شہباز اور ملازمین کو سیکرٹریٹ آنے کی اجازت ہو گی، لیکن سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل صوبائی محکمہ صحت نے کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے لاہور کے 13 مختلف اور گنجان آباد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا تھا۔اعلان کیا گیا کہ لاہور کے ان 13 علاقوں میں 12 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاو?ن جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت نے دارالحکومت کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا ہے، ان میں اقبال ٹاﺅن، عزیز بھٹی ٹاﺅن، شالیمار ٹاﺅن، گلبرگ ٹاﺅن، سمن آباد ٹاﺅن اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریستوران بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی اور نجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، ضروری اشیا کے کاروبار کھل سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں