اسد عمر کی معاون خصوصی برائے سی پیک سے ملاقات

اسد عمر کی معاون خصوصی برائے سی پیک سے ملاقات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور سے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ زراعت، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کے شعبوں میں چینی اور پاکستانی اداروں کی شراکت مفید ثابت ہوگی۔

دوسری جانب چینی سفیر نے خالد منصور کی معاون خصوصی برائے سی پی پیک امور تقرری پر مبارکباد دی ہے، انہو ں نے کہا کہ سی پیک کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے کی کاوشوں پر عاصم سلیم باجوہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں