وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے پی ایس او اور پی ایل ایل کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تمام ٹینڈرز کی منظوری اور منسوخی کا ڈیٹا ویب سائٹس پر دیا جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہ زیب خان زادہ نے گزشتہ پروگرام میں ایل این جی ٹینڈرز کی شفافیت پر سوالات اٹھائے تھے۔
پروگرام میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے مہنگے ایل این جی ٹینڈرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر رکھنا بند کردی ہیں۔