اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں ایک اور خاتون کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں ایک اور خاتون کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون سے ایک اور خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔گولڑہ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینکا گیا تھا۔مرنے والی کی عمر 25سے 30سال کے قریب ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں