موٹرسائیکل سوار نوجوان کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، راستہ روک لیا

لاہور(حالات میڈیا ڈسک) لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی میں لڑکی سے بد اخلاقی اور نازیبا حرکت کی گئی،موٹرسائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزر لڑکی سے بدتمیزی کی ،نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرعام بداخلاقی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاو¿ن دوست محمد کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے۔خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔خیال رہے اس سے قبل ایک ایسا واقعہ ملتان میں پیش آیا تھا۔نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کو چھیڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔تنگ کرنے پر طالبہ نے اوباش نوجوان کو پتھر مار کر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جب لڑکی نے نوجوان کو پتھرا مارا تو بدلے میں اس نے تھپڑ مار دیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں