لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے چہیتے افسر پر نوازشیں

لاہور (حالات میڈیا ڈسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے گریڈ 22 ایک ریٹائرڈ افسر پر نوازشوں کے لئے اختیارات کے منہ کھول دئیے ہیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مذکورہ افسر کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ممبر پبلک سروس کمیشن تعینات کیا۔
جن کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود ان کی مدت ملازمت میں مسلسل توسیع کی جاتی رہی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ہاﺅس رینٹ کی مد میں ماہانہ سوا لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے جو او آر ون میں انہوں ایک سرکاری گھر میں الاٹ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے جی او آر ون کا گھر خالی کرنے کو تیار نہیں جبکہ یہ گھر کسی اور افسر کو الاٹ کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں