لاہور (حالات میڈیا ڈسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانیہ کیخلاف اعلان بغاوت کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف کے حالیہ انٹریو پر بات کی اور کہا کہ شہباز شریف نے پہلی بار اعتراف کیا کہ نواز شریف سے غلطیاں ہوئیں۔اس کا مطلب تو یہ ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانے کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے،انہوں نے نواز شریف کے بیانیے کو غلطی کہا ہے جب کی ان کا مشن فوج کو برابھلا کہہ کر اقتدار میں آنا ہے۔ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ بیانئے میں کوئی فرق نہیں ہے۔لیکن مریم نواز تو دو سالوں سے اسی بیانیے پر چل رہی ہیں۔فوج اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کر رہی ہیں تو کیا وہ بھی جوش خطابت میں کہہ دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو بار وزارت عظمیٰ کی آفر ہوئیں۔موجودہ دور کے راز سینے میں دفن ہیں،ہم فرشتے نہیں نواز شریف سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہوں گی۔وہ انسان ہیں آدمی جذبات میں آکر بات کر دیتا ہے۔آگے بڑھیں اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس کے باوجود ملک کے حالات اتنے خراب ہیں۔
جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی اس کا 30واں حصہ کسی اور کو ملا ہوتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔موجودہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار ملک کے وازیراعظم ہوتے،انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ڈی ایم بنی تو میں جیل میں تھا اور جب تقسیم ہوئی تب بھی میں جیل میں تھا۔
میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، اپوزیشن باہر اکٹھی نہیں ہے تو کوئی بات نہیں میں چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں اکٹھی ہو جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ، ہم ہر معاملے پر ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔ یہ بات پارٹیوں میں سیاست میں جمہور میں ہے، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں اور جب مشاورت ہوتی ہے تو سب کو اپنی اپنی رائے کا حق حاصل ہوتا ہے
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی