عاصم سلیم باجوہ کو چین کی کڑی شرط سامنے آنے پر عہدے سے ہٹایا گیا

لاہور(حالات نیوز ڈسک) سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو چین کی کڑی شرط سامنے آنے پر عہدے سے ہٹایا گیا، چین نے چیئرمین سی پیک کیلئے کڑی شرط رکھی ہے کہ جن کے امریکا میں کاروبار اور اربوں کی پراپرٹی ہے اس کو سی پیک پراجیکٹ سے الگ رکھا جائے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے استعفا دے دیا ہے، لیکن ہماری خبر اس سے مختلف ہے، خبر آرہی ہے کہ چین نے چیئرمین سی پیک کیلئے کڑی شرط رکھی ہے کہ جن کے امریکا میں کاروبار اور اربوں کی پراپرٹی ہے اس کو سی پیک پراجیکٹ سے الگ رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں