کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار معتدل درجے پر

کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار معتدل درجے پر

کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار آج بھی معتدل درجے پر برقرار ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 95 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج لاہور دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 229 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی پہلے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سےزائددرجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں