وفاقی حکومت کا ملک میں کورونا پھیلاو¿ روکنے کیلئے کل سے نئی بندشوں کا اعلان

اسلام آباد (حالات سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبارہفتے میں دو دن بند، دکانیں رات8بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، اِنڈورڈائننگ بند کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی، دفاترمیں بھی 50 فیصدعملہ کام کرےگا، نئی پابندیوں کا اطلاق 3اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔ انہوں نے این سی اوسی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ بندشوں سے ہمارے کمزورطبقات پر بڑا اثر پڑتا ہے، ہم نے صرف لوگوں کی صحت کی حفاظت نہیں کرنی بلکہ دیہاڑی دار طبقات کے روزگار کو بھی دیکھنا ہے، اس لیے ہم نے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی حکمت عملی بنائی۔اسی پالیسی کے تحت ہم نے تین پہلی لہروں میں کامیابی حاصل کی۔پچھلے دنوں میں وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا، کیسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کی اجازت سے کچھ فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، ایبٹ آباد، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور ، اسکردواور گلگت، پنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان میں ہوگا۔
انہوں نے ویکسی نیشن افراد کیلئے انڈورڈائینگ اور شادی ہالز کی اجازت دی تھی لیکن ممکن نہیں کہ چیک کیا جائے کس کی ویکسی نیشن ہے، وہاں پر ہم نے پابندی لگا دی ہے، آو¿ٹ ڈور کی اجازت ہوگی، ٹائمنگ بھی 12سے کم کرکے 10بجے کردی گئی ہے۔ریسٹورنٹس میں اِنڈورڈائننگ کوبند کرنے جا رہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو دوبارہ 50 فیصد پرلے کرآرہے ہیں، دفاترمیں بھی 50 فیصدعملہ کام کرےگا۔
ہفتے میں دوبارہ 2 چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، ہفتے میں دو روز کاروباری چھٹیوں کے دنوں کا فیصلہ صوبے کریں گے۔ دوسری جانب ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4ہزار 858 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی ہے جبکہ کراچی میں یہ شرح تقریباً 23 فیصد رہی۔ این سی اوسی کے مطابق یکم اگست کو 56ہزار414 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، چار ہزار 858 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 39 ہزار 965 تک جاپہنچے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1ہزار 316 مریض اس موذی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں