شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے انتقال کرگئے

کراچی ( حالات میڈیا ڈسک ) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹےآصف مہدی انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم کے بھائی حیدرمہدی نے آصف مہدی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف مہدی کا انتقال گردے اورپھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا ، جس کے باعث آصف مہدی 9 دن سے کراچی کے مشہور و معروف آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے اس کے علاوہ مرحوم کو طویل عرصہ سے شوگر کا مرض بھی لاحق تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز طعبیت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ، امریکہ میں مقیم اپنے ایک اور بھائی سے مشاورت کے بعد آصف مہدی کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں