اپوزیشن اور حکومت کا شکریہ، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایم پی اے نذیر چوہان کے معاملے پر اسٹینڈ لینے پر اپوزیشن اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایوان میں خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر کو نہ ماننے والے افسران کا محاسبہ ہوگا، استحقاق بل کل دوبارہ منظور کرکے جواب دیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ فیاض چوہان کو نذیر چوہان کے مسئلے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹچ اینڈ گو والا معاملہ تھا، فیاض چوہان صاحب نے کردار ادا کیا، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ نذیر چوہان کی جان عزیز تھی، انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ ایوان میں بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان والا معاملہ حل تو ہوگیا لیکن آئینی طور پر ہاؤس کا تقدس پامال کیا گیا، جن سرکاری ملازمین نے یہ کیا ان کا محاسبہ ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہاؤس کا تقدس ممبران پامال نہیں ہونےدیں گے خواہ کچھ ہوجائے، اپوزیشن اور حکومت کا شکریہ جنہوں نے نذیر چوہان کے معاملے پر اسٹینڈ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں