آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا

آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں موجودہ اسپیکر شاہ غلام قادر نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، جس کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی رہنما چودھری انوار الحق اور خواجہ فاروق کا نام لیا جا رہا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کیلئے انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 12 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں