شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ

راولپنڈی(حالات میڈیا ڈسک شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گھڑیوم میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ غلام مصطفیٰ شہید کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں