اسلام آباد میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

اسلام آباد میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

پولیس فورس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے تقریباً 99 فیصد اہل کار و افسران ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہے، میرٹ پر اپنا کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

تقریب میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں