مہنگائی حکومت کو تکلیف دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی حکومت کو تکلیف دے رہی ہے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

پروگرام ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرول مہنگا کرنا پڑتا ہے کیونکہ دنیا میں قیمتیں اوپر جارہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پیٹرول درآمد کرنے والے ملکوں میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا اور آزادی اظہارِ رائے ملک کے لیے نعمت ہے، صحیح صحافت اور تنقید ملک کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ حکمران میڈیا سے ڈرتے ہیں جنہیں قانون توڑنا یا کرپشن کرنی ہوتی ہے، چوری کرنے والا ہمیشہ ڈر محسوس کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں