وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لیے دباﺅ ڈالنا افسوسناک ہے۔ ہرشل گبز پر دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لیے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ مودی پہلے بھی کرکٹ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا عمل کر چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لیے اہم ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔