ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کو ہر صورت میں ہٹایا جائے گا ، نثار میمن

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جنرل منیجر ریلوے نثار میمن نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کو ہر صورت میں ہٹایا جائے گا ریلوے کی زمین ریلوے کے ملکیت ہے اور اس پر کسی کا کوئی ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر ریلوے نثار میمن نے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین اور ان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا مبارک حسین نے جنرل منیجر کو ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاجنرل منیجر نے کہا کہ ریلوے کی حدود میں ٹک ٹاک اورلائیک مافیا کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کیا جائے گا ریلوے کی حدود میں واقع تمام قبضہ گروپ مافیا کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کریں گے اور جھوٹی درخواستوں پر کسی قسم کا کوئی عمل نہیں کیا جا سکتا ریلوے پولیس ریلوے کی زمینوں کی حفاظت کرے گی انہوںنے کہا کہ بیوگان اور ریٹائر ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کر رہے ہیں پروموشن کیسوں کو روکا نہیں ہے ملازمین کی پریشانیوں کا ازالہ کریں گے اور دیگر مسائل کو بھی حل کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں