احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ’مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے، خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

احسن اقبال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ احسن اقبال کو صحت یاب کرے اور حفظ و امان میں رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں