فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اجلاس ،ڈیوس کپ ٹائی مقابلوں کے متعلق سکیورٹی اور انتظامی اموربارے فیصلے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ / صدر، پاکستان اسپورٹس بورڈ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت اجلاس 16 فروری 2021 کو وزارت ا?ئی پی سی میں منعقد ہوا، جس میں ا?ئندہ ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان بمقابلہ جاپان مورخہ 5 اور 6 مارچ 2021 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام ا?باد میں کھیلا جائیگا کے متعلق جامع سیکیورٹی اور انتظامی امورکے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شرکا کو خوش ا?مدید کہا اور ڈیوس کپ ٹائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو ا?گاہ کیا کہ حکومت بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کو اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ پاکستان میں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے کھلاڑیوں کے لئے سازگار ماحول دستیاب ہے۔
جس سے ملک کا مثبت امیج ابھر کر سامنے ا?ئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں