55

مستحقین زکوٰة میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔شوکت لالیکا

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیرزکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہاہے کہ مستحقین زکوٰة میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مالی سال2020-21 کی پہلی ششما ہی قسط کے تحت ریگولر گزارہ الاو ¿نس کے ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین میں ایک ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بصارت سے محروم 6 ہزار 6 سوافراد میں 8 کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے شوکت علی لالیکا نے کہاکہ ریگولر گزارہ الاو ¿ نس کے مستحقین کو9000 روپے جبکہ بصارت سے محروم افرادکو 12000 روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ رقم ضلع زکوٰة کمیٹیوں کو جاری کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہا کہ رجسٹرڈ مستحقین موبائل فون پر 8257 سے پیغام مو صول ہونے کے بعد اپنے قریبی یو۔
بی۔ ایل اومنی سنٹر سے پوری رقم وصول کرسکتے ہیں۔

موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جارہی۔ سروس چارجز متعلقہ زکوٰة کمیٹی خود یو۔بی۔ ایل اومنی کو ادا کر ے گی۔اس حوالے سے ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ضلعی زکوٰة افسران کو مستحقین کی مکمل راہنما ئی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ انہیں گزارہ الا و ¿نس کے حصول میں کو ئی مشکل پیش نہ آ ئے۔وزیرزکوٰة شوکت علی لالیکا نے کہاکہ مو جو دہ قیادت ملک کو ریا ست مدینہ کی بنیاد پر استوار کر نا چاہتی ہے اور معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ محکمہ زکوٰةوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے۔ محکمہ مستحق زکوٰة، بے سہارا افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور مفلوک الحال افراد کو ہر سال مختلف مدات میں مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں