عمران خان پاکستان میں کرپشن کے کینسر کے واحد سرجن ہیں:ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

لاہور (بیورو رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مارچ کے قریب آتے ہی پی ڈی ایم کو اپنے سیاسی بیانیے کی موت واضح نظر آنے لگی ہے۔ جعلی راجکماری اپنے باپ کی طرح ٹیمپرڈ میڈیکل رپورٹس کا سہارا لے کر سرجری کے بہانے بیرون ملک فرار ہونے کے بہانے تلاش کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانوں کی جب سے سرجری شروع کی ہے اپوزیشن رہنماو ¿ں میں بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔ پاکستان میں کرپشن کے کینسر کے علاج کا ایک ہی سرجن ہے جو عمران خان ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے آج ایوان وز،یراعلیٰ میں میڈیا کو کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ کے موقع پرکیا۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ مریم دماغ کی سرجری کرائیں گی یا آنکھوں کی؟ کیونکہ ان کی آنکھوں کو ہر جلسے میں موجود افراد سے کئی گنا زیادہ نظر آنے کا مرض بھی لاحق ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف عمران خان کو حاصل ہے کہ انہوں نے کرپشن پر اپنے ایم پی ایز کو نکال دیا۔ پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے تمام معاملات کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور انشائ اللہ پارٹی میں ایسا کوئی عمل نہیں ہو گا جس کا نتیجہ وسیع پیمانے پر سرجری کی صورت نکلے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سرٹیفائیڈ اور نااہل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا مقصد نوٹوں کی بھری ہوئی بوریوں کو تازہ ہوا لگا کر پھر استعمال کرنا ہے۔
یہ لوگ نوٹ کی چمک، ووٹ فروشی، ضمیرفروشی اور امیدواروں کی منڈیاں لگا کر سینٹ کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کو ناکامی ہو گی۔ یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کے پیچھے دولت کی چمک اور بریف کیس کے سوا کچھ نہیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہی ملے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کو چھت فراہم کرنے کے ریاست مدینہ کے تصور کی طرف عملی اقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار اور ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں