انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ..

کراچی (حالات کامرس ڈسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161.60روپے سے بڑھ کر161.80روپے اور قیمت فروخت161.40روپے سے بڑھ کر161.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے بڑھ کر161.60روپے اور قیمت فروخت161.50روپے سے بڑھ کر161.90روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 188روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر191روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید220روپے سے بڑھ کر222روپے اور قیمت فروخت222روپے سے بڑھ کر224روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں