ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرانیکی بات کی تھی، سابق مشیر کا تہلکہ خیز انکشاف

لندن (آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی تھی۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ تیار ہونے والی ایک دستاویزی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر میک فارلینڈ نے کہا کہ 2017 میں انہوں ں نے بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی۔امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے فرائضسرانجام دے چکنے والے میک فارلینڈ نے کہا کہ

سول آبادی پر سارن گیس حملے کی تصاویر دیکھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا تھا کہ اسے اقتدار سے بے دخل کرو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ آپ یہ نہیں کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے استفسار کیا کہ کیوں تو میں نے جواب دیا کہ اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ میک فارلینڈ نے مزید کہا کہ میں جانتا تھا کہ ٹرمپ، بشار الاسد کو سزا دینا چاہتے تھے اور انہیں ایسے نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں