ایئرعربیہ کا پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان، شیڈول جاری

فیصل آباد (حالات میڈیا ڈسک) ایئرعربیہ نے پاکستان کے دوشہروں بڑے سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرعربیہ نے پاکستان کے دوشہروں فیصل آباد اور ملتان کیلئے10 اگست سے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ گلف بزنس اخبارکے مطابق ایئرعربیہ کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی سے ملتان کے لئے پروازیں پیر اور بدھ کے روز جبکہ فیصل آباد کے لئے پروازیں منگل اور جمعرات کے روز چلائی جائیں گی۔ایئرعربیہ ابوظہبی نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے سفری ہدایات بھی شیئر کی ہیں جن کے مطابق مسافروں کوچیک ان کے وقت منفی کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کا اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو صرف منظور شدہ لیبارٹریوں سے پرواز کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے حاصل کیا گیا ہو۔ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔یاد رہے کہ سی اے اے نے گزشتہ دنوں ایئر عربیہ کو پاکستان کے دو شہروں کیلئے پروازوں کی اجازت دی تھی۔ سی اے اے نے عراق اور افغانستان کی ائیر لائنز کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ائیر عریبیہ کو پاکستان میں فضا ئی آپریشن شروع کرنے کی اجاز ت دی تھی۔سی اے اے نے متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ایئر عریبیہ کو فیصل آباد اور ملتان کے لیے مجموعی طور پر چار پروازوں کی اجازت دی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کیا۔اس سے قبلے فلائی بغداد نے بھی پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن 16 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور پاکستان سے عراق ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔فلائی بغداد ایئرلائن لاہور اور کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی پہلےمرحلےمیں کراچی سےنجف فلائٹ آپریشن شروع کیاجائےگا اور دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں