53

پاکستانی کوہ پیما نے کمال کر دیا، 20 گھنٹوں میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی سَر کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے

اسلام آباد(آن لائن )پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو 20 گھنٹوں میں سر کرنے والے پہلے ایشیائی فرد بن گئے۔ماؤنٹ کلیمنجارو سطح سمندر سے 5,895 میٹر (19،341 فٹ) بلند ہے اور سطح مرتفع کی بنیاد سے 4،900 میٹر (16،100 فٹ) بلند ہے۔اسد علی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنی اس کامیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘الحمداللہ میں 24 گھنٹے سےکم وقت میں کلیمنجارو سر کرنے والا واحد ایشیائی اور پاکستانی بن گیا’۔کوہ پیما نے مزید لکھا کہ چوٹی کو سر کرنے

کرنے اور واپس آنے میں انہیں پورے 20 گھنٹے لگے۔ خیال رہے کہ کلیمنجارو تنزانیہ میں واقع ہے یہ پہلے ایک آتش فشاں پہاڑ تھا جو اب ٹھنڈا ہوچکا ہے اور اسے سَر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما کی اس کامیابی پر تنزایہ میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں