116

’’کوہ پیما اسدعلی نےافریقہ کی بلند ترین چوٹی سرکرلی‘‘ چوٹی سر کرنے والے پہلے ایشیائی اور پاکستانی بن گئے

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین ماؤنٹ کلیمنجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے 14 گھنٹے میں 5895 میٹر بلند اس چوٹی کو سر کیا ،کوہ پیماؤں کو یہ چوٹی سر کرنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔اسد علی میمن نے اپنے انسٹاگرام پر چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کی اور اپنے کارنامے سے آگاہ کیا۔تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے اسد علی میمن کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد

دی۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں