27

23 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں اوباش نوجوان جاں بحق

دہلی (حالات میڈیا ڈسک) 23 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں اوباش نوجوان جاں بحق ، لڑکی نے مزاحمت کی جس سے لڑکے کا سر پتھر سے جا ٹکرایا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی سے بچنے کے لئے آدمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں چنئی کے مضافات میں واقع قصبے منجور میں واقع ایک مچھلی فارم پر پیش آیا،23سالہ لڑکی نے زیادتی سے بچنے کے لئے مقتول کو دھکا دیا جس سے اس کا سر ایک پتھر سے جا ٹکرایا اورگہری چوٹ آنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے اپنے دفاع میں آدمی کی جان لینے کے الزام کے تحت لڑکی کےخلاف مقدمہ درج کیا اور اس پر دفعہ 100لگائی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ مقتول لڑکی پر حملہ آور ہوا وہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ لڑکی نے خود کو مقتول سے چھڑانے کے لئے اسے دھکا دیا جس سے وہ مر گیا۔
مقتول کی شناخت تاحال منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات دنیا میں سب سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، دوسری جانب پاکستان میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے۔ دن بہ دن زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکام اس حوالے سے کوئی اہم اقدام ا±ٹھانے میں ناکام ٹھہرے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں