پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

 نیّر بخاری نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا انتہائی حساس معاملہ ہے۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ مکمل تحقیقات کر کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے میں دو ٹیکسیاں استعمال ہوئی ہیں، ایک ٹیکسی ڈرائیور سے رابطہ ہوگیا ہے۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی درخواست آنے اور جگہ کی نشاندہی کے بعد دوسرے ڈرائیور کو ڈھونڈیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیرکی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کر تے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں ، افغان سفیر اور اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں