پشاور میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی

پشاور میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی

پشاور کے علاقے گلبہار میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گلی میں چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی، خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بوڑھی خاتون سے متعلق واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعہ پر افسردگی کا اظہار کیا، وزیر سماجی بہبود نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے قانونی پہلو دیکھ کر سزا بھی دی جائے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارے لئے قابل عزت و احترام ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر نے خاتون کو شیلٹر ہوم شفٹ کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں