پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کردی

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کردی۔ ہر اس جگہ پر جہاں سے غیر قانونی نقل و حرکت ہوتی تھی، فوجی تعینات کردیئے۔ ان سرحدی مقامات پر بھی جہاں سے گزرنے کی اجازت ہے، باضابطہ فوجی اہلکار متعین کردیئے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ حالیہ واقعات کا تعلق سرحد پار سے بنتا ہے۔ پاکستان میں آپریشنز کے بعد اب دہشتگردی کا منظم اسٹرکچر نہیں رہا، اِن تمام نیٹ ورکس کی لیڈر شپ افغانستان میں ہے اور اسے را اور این ڈی ایس کی سپورٹ حاصل ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ امن اور ترقی کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، دہشتگرد فرار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے وژن کے مطابق موثر اقدامات کیے ہیں ، افغانستان میں بھارت کا اثر بہت زیادہ ہے، بھارت نے وہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے تاکہ قدم جما کر پاکستان کو نقصان پہنچا سکے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت سے جو سگنل آرہے ہیں بہت واضح ہیں کہ وہ مایوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں