راولپنڈی: پولیس کارروائی، قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 4 گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 4اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ کلرسیداں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مسرت حسین کو گرفتارکرلیاجو جنوری 2021میں خاندانی رنجش کی بنا پرسعادت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی جاوید اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا جبکہ دوسری کاروائی میں اغوا کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری شبر عباس اورفیصل عباس کو گرفتارکرلیاجورواں سال سے کلرسیداں پولیس کو مطلوب تھے ،تھانہ صادق آبادپولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حماد علی کو گرفتار کرلیاجورواں سال سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں