پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ رہےہیں، سارہ اسلم

پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ رہےہیں، سارہ اسلم

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں، شہری عیدالاضحٰی پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سارہ اسلم  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کا ویکسین لگوانا لازمی ہے، پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 118موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم ہوچکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزید 415 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار 547 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 17ہزار 684 ٹیسٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 59لاکھ 30ہزار 174 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے لاہور سے 246،راولپنڈی سے69 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سارہ اسلم کے مطابق فیصل آباد16، ملتان13، سیالکوٹ9 اور بہاولپور سے کورونا وائرس کے6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

سیکریٹری سارہ اسلم نے کہا ہے کہ لاہور میں  کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح  3.6، فیصل آباد میں2.0، بہاولپور م 1.1 اور میں ملتان میں 1.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 52ہزار 832 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں لگائی گئی ویکسین اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 19لاکھ 48ہزار 15 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں