فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور: فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو اس معاملے میں کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں