کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ گیا، محکمہ موسمیات

بارش برسانے والا سسٹم اب بلوچستان کی جانب بڑھ گیا ہے۔

کراچی سے محکمہ موسمیات  کے جاری اعلامیہ کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب بلوچستان کی جانب بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں اب ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔ اور یہ سسٹم اب بالائی سندھ میں بارش  برسارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد مختلف واقعات میں 3 نوجوان جان بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں