گلستان جوہر پولیس کی کارروائی، 6 اہلکار گرفتار، 65 تولا سونا برآمد

کراچی میں ایس آئی یو اہلکاروں نے گھر سے چوری ہونے والا سونا ہتھیالیا، ملزمہ کی نشاندہی پر گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولا سونا اور نقدی برآمد کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو میں کارروائی کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے  65 تولا سونا اور نقدی بھی  برآمد کرلی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  گلستان جوہر میں ملازمہ نے ایک گھر میں چوری کی،  چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملازمہ سے سونا اور رقم برآمد کی، اہلکاروں نے ایسٹ پولیس کو مبیبہ طور پر کارروائی سے آگاہ نہیں کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا، ملزمہ نے سامان کی برآمدگی کے حوالے سے ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں