40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کس دور میں بنائے گئے؟ خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 40 لاکھ لوگوں کے جعلی شناختی کارڈ کس دور میں بنائے گئے، اگر یہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوگئے تو جمہوری عمل پر سوال اٹھ جائے گا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں جعلی شناختی کارڈز کے اجراء پر ایم کیو ایم نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ غلط کام ہوئے ہیں، نادرا سندھ کے 39 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں