راولپنڈی،تھانہ چونترہ کے گاﺅںڈھوک گجری میں فائرنگ ،تین افراد جاں بحق ،دو ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ چونترہ کے علاقہ ڈھوک گجری میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے ڈھوک گجری میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچے،فائرنگ سے ایک فریق کے تین افراد علی، عمر اور وقار جاں بحق جبکہ عثمان زخمی ہوا، ملزم فریق کے دو افراد علی اکبر اور شیراز کو تحویل میں لیا گیا جن میں شیراز زخمی ہے،ایس پی صدرنے بتایا کہ نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فرانزک ٹیمیں طلب کر کے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہناتھا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں