کشمیریوں نے وفاقی وزیر کا انڈوں سے استقبال کیا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے وفاقی وزیر کا انڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئیں گے تو کیا کشمیری آپ کا استقبال ہار سے کریں گے؟۔

برنالہ آزاد کشمیر میں مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کےسارے جلسے ملاکر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکے، مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی۔

 مریم نواز نے کہا کہ پچھلےالیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو! یاد رکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے، اگر الیکشن چوری کرنےکی کوشش کی تو عمران خان کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، سازش کے ذریعے عوام کی کرسی سے ہٹایا، نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ہرانے کیلئے آپ الیکشن چوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 73سال میں کبھی پٹرول کی قیمت 118روپےنہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر 260 روپے ہوگئی، عمران خان کی نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں