کوروناوائرس:جولائی کے 15 روز میں 26 افراد کا گھر میں انتقال ہوا

کوروناوائرس:جولائی کے 15 روز میں 26 افراد کا گھر میں انتقال ہوا

ملک میں جولائی کے 15 روز میں 26 افراد گھروں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں جولائی کے 15 روز میں 26 افراد گھروں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جاری تفصیلات کے مطابق 13 افراد سندھ میں گھروں میں کورونا سے انتقال کرگئے، 12 افراد پنجاب میں گھروں سے کورونا سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ خیبر پختو نخوا میں ایک شخص گھر میں کورونا سے انتقال کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 327 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 956 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں