پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی زیرو ہے، شوکت ترین

پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی زیرو ہے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی زیرو ہے اور اب سیلز ٹیکس میں بھی کمی کردی ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سیلز ٹیکس کم کرنے سے ٹیکس محصولات میں جو کمی آئے گی، اس گیپ کو دوسرے ذرائع سے پورا کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُراعتماد ہیں کہ اس سال ہم سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوجائے گا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں