عیدالاضحیٰ پر 89 فیصد افراد قربانی کریں گے، سروے

عیدالاضحیٰ پر 89 فیصد افراد قربانی کریں گے، سروے

اس سال ملک بھر میں 89 فیصد افراد عیدالاضحیٰ پر قربانی کررہے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ نے دو ہزار افراد پر مشتمل سروے جاری کردیا۔

دو ہزار افراد پر مشتمل پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق قربانی کرنے والوں میں 34 فیصد نے گائے میں حصہ ڈالنے اور 32 فیصد نے مکمل گائے کی قربانی کا کہا ہے۔

سروے میں 26 فیصد افراد نے بکرے کی قربانی کو ترجیح قرار دیا جبکہ 4 فیصد افراد نے بھیڑ کی قربانی کرنے کا کہا ہے اور 7 فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں