کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کے 582 فیڈرز بند

کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کے 582 فیڈرز بند

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 582 فیڈرز بند ہوگئے۔

کے الیکٹرک کے فیڈرز بند ہونے سے نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، پی آئی بی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، طارق روڈ، ملیر، گلزار ہجری، لانڈھی، گلشن حدید، سائٹ میٹروول اور خواجہ اجمیر نگری میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کے بعد شاہراہ فیصل اور سپر ہائی وے مویشی منڈی سمیت بعض اہم مقامات پر پانی جمع ہوگیا جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔

دوسری جانب حیدرآباد، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں بھی بارش ہوئی، بارش کے باعث حیدرآباد میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک کے بعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، صبح سویرے بھی بارش متوقع ہے جبکہ زیریں علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں