چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، دوسری جانب چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 6852 بیجنگ سے سائینو ویک ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔

پاکستان نے یہ 15 لاکھ سائینو ویک ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی تقریباً ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں