خاتون کا شوہر کے قاتل سے انوکھا انتقام

پشاور (بیورو رپورٹ) : خاتون نے اپنے شوہر کے قاتل سے انوکھا بدلہ لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ ڈویڑن، باجوڑ ایجنسی کی رہائشی خاتون کشمیری بی بی نے اپنے دوسرے خاوند گلستان کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمہ کی شناخت کشمیری بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر کے تفتیش کی تو دوران تفتیش خاتون نے حیرت انگیز انکشاف کیا۔
ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ میرے خاوند شاہ زمین کو گلستان نامی شخص نے زہرکا ٹیکہ لگا کر قتل کردیا تھا۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت پہلے گلستان سے دوستی کی اور پھرایک سال قبل اس سے شادی کر لی۔

کشمیری بی بی نے بتایا کہ شادی کے بعد گلستان نے مجھے کرائے پر گھر لے کردیا اور پسٹل اس نے اپنی حفاظت کے لیے خریدا تھا جو گھر میں ہی رکھا ہوا تھا۔

کشمیری بی بی نے کہا کہ مجھے اب آ کر گلستان کو مارنے کا موقع ملا تو میں نے گلستان کی پسٹل سے ہی اس پر گولی چلا دی جس سے وہ دم توڑ گیا۔ کشمیری بی بی نے مزید کہا کہ میں نے گلستان کو قتل کر کے اپنے خاوند شاہ مین کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں