وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے

وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر  تاشقند پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ، مشیر تجارت سمیت دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں